ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تفریحی پیکیج کی سہولت

تفریحی پیکیج کی سہولت

Sat, 27 Aug 2016 11:23:43    S.O. News Service

بنگلورو۔26؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹکا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے دسہرہ اور دیوالی کے پیش نظر اکتوبر تا جنوری ساحلی اور روایتی سیاحتی مراکز کے تفریحی پیکیج کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساحلی مراکز جیسے گوا اور گوکرنا کے پیکیج کی شرح 5600 روپے ،ایرکنڈیشن سفر کے ساتھ اور روایتی سیاحتی مراکز جیسے ہمپی ، آئی ہولے ، پٹادا کلو، بادامی اور بیجاپور کیلئے 4100 روپے ، ایر کنڈیشن سفر کے ساتھ ہر جمعرات کو روانہ ہوکر پیر کو واپسی ہوگی۔ اسی طرح بورڈ کے ذریعہ تفریح اور رہائش کے ریزرویشن کی سہولت ویب سائٹwww.karnatakaholidays.netسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے منیجر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن بادامی ہاؤز بالمقابل بی بی ایم پی ہیڈ آفس ، فون نمبر 22275869/8970650070اور ٹورزم ہاؤزکے فون نمبرس 43464351/43464352اور صدر دفتر کے ٹیلی فون نمبر 22352901-03، ریلوے اسٹیشن کے ٹیلی فون نمبر22870068اور کیمپے گوڈابس اسٹیشن کے نمبر8970650075پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: